ایف آئی اے کی کارروائی میں جعلی بینک نمائندے گرفتار

0
42

ہاٹ لائن نیوز : ایف۔ آئی۔ اے نے بینک نمائندہ بن کر کالز کرنے والے گروہ کے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر کارروائی کی اور کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نعمان علی، عبدالحمید اور شاہان افضل شامل ہیں، ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے جعلی کالز کر کے صارفین سے کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے کارڈ کا غلط استعمال کرتے تھے۔
ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ان کارڈز کو ہوائی ٹکٹ خریدنے ، ہوٹل کی بکنگ کے لئے، مقامی اور بین الاقوامی طلباء کے لیے داخلہ فیس کے لیے، جائیداد کی خرید و فروخت سمیت مختلف لین دین کے لیے ان کارڈز کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ ملزمان دھوکے سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری کے لیے آمادہ کرتے تھے اور انہوں نے جعلی ویب سائٹس کے ذریعے گاہکوں سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کرتے تھے ،گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ابھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply