عمران خان کی گرفتاری کیوں نہیں ڈالی

0
67

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی دہشت گردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سات درخواستوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ جو مقدمات کی پٹیشن ہمارے پاس ہیں کیا اس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی ہے جس پرسرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی کسی کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی ، عدالت نے کہا کہ کیا اپ عدالت سے بڑے ہیں جس پروکیل سلمان صفدر کے عدالت کو بتایا کہ اتناعرصہ ہوگیا ہے ابھی تک نہ عبوری ضمانتیں اور نہ ہی بعدازگرفتاری درخواستیں ہم دائر کر سکتے ہیں ، ہمیں کچھ نہیں پتہ چل رہا ہم کس طرف جائیں ۔

عدالت نے تمام ایف آئی ار کے تفتیشی کو کل طلب کر لیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے ، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی ، پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا، درخواست گزار جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے ، ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی انکی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا ، ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے سے انکا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔

Leave a reply