
چھاتی کے سرطان کے علاج کے حوالے سے طبی شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکا میں ابتدائی مرحلے کے مریضوں کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس دوا کے استعمال سے سرطان دوبارہ لاحق ہونے یا مریض کی موت کے خطرے میں تقریباً 30 فیصد کمی آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی گولی چھاتی کے کینسر کی تقریباً 70 فیصد اقسام کے علاج میں استعمال کی جا سکتی ہے، جس سے مریضوں کے لیے علاج کے مزید امکانات پیدا ہوں گے۔
اس پیشرفت کو چھاتی کے سرطان کے علاج میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔









