سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مزید سستی ہوگئی

0
0
سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مزید سستی ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 134 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 155 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply