رجب بٹ فلمی دنیا میں انٹری کے لیے تیار

0
9
رجب بٹ فلمی دنیا میں انٹری کے لیے تیار

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ جلد ایک نئی پاکستانی ایکشن کامیڈی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکارہ امر خان رجب بٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی، جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔

فلم کی کہانی سرمد ابراہیم نے تحریر کی ہے اور ہدایت کاری کی ذمہ داری سید فیصل بخاری نبھا رہے ہیں۔ فلم میں ایکشن کے ساتھ مزاح کا عنصر بھی شامل کیا گیا ہے۔

رجب بٹ گزشتہ کئی برسوں سے فیملی وی لاگز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث نمایاں شہرت رکھتے ہیں۔ اب ان کا فلمی سفر مداحوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply