سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی

0
5
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 601 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر تک پہنچ گئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی خریداری متاثر ہو رہی ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے سبب خریداروں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور لوگ زیادہ تر ضرورت کے وقت ہی سونا خرید رہے ہیں۔

Leave a reply