عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک

0
17
عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ان کی شادی برطانیہ میں ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

عقبہ عاقب کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ایک غیر ملکی نوجوان سے ہوئی۔ شادی کی تصاویر ان کی والدہ، شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر میں عقبہ عاقب سفید عروسی لباس میں جبکہ ان کے شوہر رسمی سوٹ میں نظر آئے۔ فرزانہ عاقب نے بیٹی اور داماد سمیت دونوں خاندانوں کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

عقبہ عاقب نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔

دوسری جانب فرزانہ عاقب کا شمار ادبی حلقوں کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ انگریزی شاعری اور تصنیف کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور اپنی ادبی سرگرمیوں کے باعث سوشل میڈیا پر بھی نمایاں فالوونگ رکھتی ہیں۔

عاقب جاوید پاکستان کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر ہونے کے ساتھ اس وقت قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

عقبہ عاقب کی شادی کی خبر سامنے آنے پر کرکٹ اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دونوں خاندانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply