ملکی برآمدات میں کتنااضافہ ؟

0
65

ہاٹ لائن نیوز: سوتی دھاگے کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو 408 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدات سے ملک کو 285 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

اکتوبر میں سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 92 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply