سنگ دل خالہ نےبھانجی اور بھانجے کو نہر میں پھینک دیا

0
62

ہاٹ لائن نیوز : سنگ دل خالہ نے بہن سے جھگڑے پر بھانجے اور تین بھانجیوں کو اغوا کر کے دو کو نہر میں پھینک دیا۔

گوجرانوالہ کے تھانہ باغبانپورہ کے علاقے ریتنوالی گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے ملزمہ نازیہ نے بہن سے جھگڑے کے بعد اپنے بھانجے اور 3 بھانجیوں کو اغوا کرلیا۔

بچے اپنی والدہ کے ہمراہ ننھیال آئے تھے جہاں ان کی والدہ اور خالہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔

ملزمہ نازیہ بہن سے بدلہ لینے کے لیے بچوں کو گھر سے لے گئی۔ گھر سے بچوں کو لے جانے والی ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی۔

بچوں کے والد کی شکایت پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو حراست میں لے لیا جہاں اس نے دوران تفتیش دونوں بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔

اغوا ہونے والے بچوں میں ساڑھے پانچ سالہ سحر، ساڑھے تین سالہ اسوہ ، ڈھائی سالہ بسمہ اور ڈیڑھ سالہ فرحان شامل ہیں۔

پولیس نے دو بچوں سحر اور اسوہ کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر نہر اپر چناب میں بسمہ اور فرحان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

Leave a reply