پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، نئے نرخ سامنے آگئے

0
12
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، نئے نرخ سامنے آگئے

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے مقرر ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 21 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 174 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ فی تولہ چاندی 23 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 532 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی صرافہ بازار کے نرخوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

Leave a reply