سابق پرنسپل سیکرٹری کوبڑاریلیف مل گیا

0
179

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہونے کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

جوڈیشل میجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے استدعا کی کہ محمد خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ محمد خان بھٹی سے رقم کی برآمدگی اور مزید تفتیش درکار ہےلہذا محمد خان بھٹی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

Leave a reply