اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت، اضافی پولیس اہلکار تعینات

0
11
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت، اضافی پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اڈیالہ جیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد 6 کلومیٹر کے دائرے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ ان مقامات پر گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لینے کے ساتھ شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے۔

پولیس نے اڈیالہ روڈ اور قریبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں تاکہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کیے جانے کی اطلاع ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ پابندیوں اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply