سلمان خان کا نئی فلم بنانے کا اعلان

0
45

ہاٹ لائن نیوز : بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے،عیدالفطر کے موقع پر انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بھی بتائی،انہوں نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لیں، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور یہ بھی بتایا کہ فلم کو اے۔ آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے، فلم ’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں لیکن انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔

Leave a reply