سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو کلین چٹ مل گئی

0
122

ہاٹ لائن نیوز : نیب نے وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی ، احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا۔ احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں ۔

احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں ، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا ، نیب کے مطابق احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔

ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن دو سو تیرہ ملین اور اخراجات ایک سو اکتیس ملین ہیں۔احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں اور ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا ، جس کی تصدیق کی گئی اور ریکارڈ درست ثابت ہوا۔احد چیمہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں یہ نیب کیس نہیں بنتا ۔

نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر دو دسمبر کو سماعت ہو گی ۔

Leave a reply