گوگل ون نے vpn بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
42

ہاٹ لائن نیوز : گوگل نے گوگل ون سروس میں وی۔ پی۔این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ای میل میں اکتوبر 2020 میں جاری کیے جانے والے فیچر کو بند کیے جانے کے متعلق بتایا گیا ہے، لیکن یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ یہ فیچر کب بند کیا جائے گا۔

گوگل ون کے وی۔ پی۔ این کی سبسکرپشن 1.99 ڈالر میں اینڈرائیڈ، آئی۔ او۔ ایس، میک اور ونڈوز میں دستیاب ہے، کمپنی نے اس سروس کو ختم کرنے کا سبب لوگوں کا اس کو استعمال نہ کرنا بتایا ہے، اس کی وجہ گوگل کی جانب سے پکسل اور گوگل فائی ڈیوائسز میں تین میں سے ایک ۔وی۔ پی۔ این سروسز کی فراہمی ہے۔

Leave a reply