مقابلہ حسن کی حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا

0
56

ہاٹ لائن نیوز : ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تاج واپس لے لیا گیا پے،بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو کچھ دن قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی، اس ویڈیو میں 24 سالہ حسینہ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ان کے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔

وائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا،منتظمین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈانس کرنا یا مردوں کے دیے ہوئے چیلنج کو پورا کرنا غلط بات نہیں ہے لیکن یہ کام عام عورتیں تو کر سکتی ہیں لیکن خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی دوشیزہ نہیں ،تنقید کے بعد بہت سے افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی لیکن حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا ہے۔

Leave a reply