دیوار چین نے سفید چادر اوڑھ لی

0
53

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ریکارڈ توڑ برفباری کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ چین کی گریٹ وال بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مختلف صوبوں میں ان دنوں سردی کی لہر جاری ہے۔

چین میں پارہ مائینس 53 ڈگری سے نیچے گر گیا ہے ، روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہے۔

دیوارِ چین کی ویڈیو مقامی میڈیا نے جاری کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید سردی اور برف باری کے باعث دیوارِ چین بھی برف سے متاثر ہے۔

چین کے صوبہ ہیبی کے شہر کیانان میں دیوارِ چین، جسے دنیا کے عجوبوں میں شمار کیا جاتا ہے، جاری برفباری کے بعد ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔

Leave a reply