سرکاری افسران کو ‘صاحب’ کہنے پر کس نے پابندی لگا دی ؟

0
68

اسلام آباد : (ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری افسران کے لیے لفظ’صاحب ‘ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لفظ ’حکمران ذہنیت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

زمین کی ادائیگی کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے، انہوں نے پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور سرکاری افسران کی سرزنش کی اور ان سے کہا کہ وہ عدالتی نظام کا مذاق اڑانا بند کریں۔

“سرکاری افسران کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔” “صاحب” لفظ کا استعمال حکمرانوں کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply