عوام کے لیے بڑا ریلیف، آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت کاشہریوں کیلئے بڑا ریلیف آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی دیکھی گئی، وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد میں 830 روپے،سرگودھا ڈویژن میں 800 روپے میں، ساہیوال ڈویژن میں 820 روپے میں، گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں، ڈی جی خان ڈویژن میں 860 روپے میں، بہاولپور ڈویژن میں 870 روپے میں، گوجرانوالہ ڈویژن میں 900 روپے میں، ملتان ڈویژن میں 900 روپے میں جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہو گا ۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہو گا، آٹے کی قیمت میں کمی سے نان اور روٹی کی قیمت بھی کم ہوئی،عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے۔

Leave a reply