روہت کو گاڑی چلانے سے منع کر دیا گیا

0
96

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 چالان جاری کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ممبئی پونے ہائی وے پر تیز رفتاری پر 3 چالان کیے گئے۔ روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے پونے جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شرما لیمبورگینی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گاڑی چلارہےتھے جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ ٹریفک کے ایک رکن نے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کپتان کی مصروف شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم بس میں سفر کرنے کی سفارش کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا 17 واں میچ آج بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز رشبھ پنت خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور 8 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ وکٹ کیپر کو پیشانی اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ ان کے دائیں گھٹنے کے ٹشوز بری طرح متاثر ہوئے۔

Leave a reply