الیکشن کمیشن رولز 163,ٹو کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

0
41

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن رولز 163(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےرجسٹرار آفس کودرخواست سماعت کیلئےمقرر کرنیکی ہدایت کردی ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے۔

جسٹس ساجد محمودسیٹھی نےپاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ شق 215 کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن رولز 162(2) الیکشن ایکٹ کے متصادم بنایا گیا،رول 162(2) کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت الاٹ کیا جاسکتا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رول 162(2) کو الیکشن الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار دے ، عدالت رول 162(2) کو الیکشن ایکٹ کے مطابق بنانے کا حکم دے۔

Leave a reply