پاکستان کے لیے اسکواش کے میدان سے اچھی خبر آگئی

0
57

ہاٹ لائن نیوز : اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلیے خوشخبری ہے، امریکا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے اشہب عرفان نے جیت لیا۔

اشہاب عرفان نے نو ہزار ڈالر مالیت کے روچیسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں میکسیکو کے گومز ڈومنگیز کو 1-3 سے شکست دی ہے۔

روچیسٹر پروم سکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے سکواش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 5 روزہ ٹورنامنٹ ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلاگیا۔

اشہب عرفان پاکستان کی جانب سے بابر پی ایس اے ٹائٹل جیتنےوالے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

Leave a reply