پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈقائم

0
86

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61 ہزار 202 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پیر کو کاروباری ہفتے کا پہلا دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس کے اضافے سے 59 ہزار 811 کی سطح پر بند ہوا جو انڈیکس کے اختتام تک کی بلند ترین سطح تھی۔

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا۔

Leave a reply