بارش نے تباہی مچا دی، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی

0
34

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچا دی، گزشتہ 4 روز میں 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ جبکہ 330 مکانات کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار روز سے جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے ، سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل 330 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 53 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ حادثات میں 95 مویشی بھی مر چکے ہیں۔

Leave a reply