الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے متعلق عدالت کا بڑاحکم

0
29

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس غیر قانونی قراردے دیا ۔

عدالت نے آزاد امیدوار رانا محمد فرازنون کی درخواست منظوری کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس شکیل احمدنے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےدوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس دائرہ اختیار کے بغیر جاری کیا ، عدالت نے درخواست گزار فراز نون کی درخواست کو منظور کرلیا،ریکارڈ کیمطابق درخواست گزار نے ایک لاکھ 34ہزار 9 سو 37 ووٹ حاصل کیے،دوسرے نمبر پر امیدوار عبد الرحمان ایک لاکھ 28 ہزار 4 سو 38 ووٹ لیے،انتخابی نتائج پارٹیوں کی موجودگی میں تیار کیا گیا،اٹھارٹیز کیجانب سے فارم 47 اور فارم 49 جاری کردیا گیا،الیکشن کمیشن مخالف امیدوار کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کانوٹس جاری کرتا ہے،الیکشن کمیشن نوٹس میں حکم دیتا ہے کہ26 فروری کو دس بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے،درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے مجھے نوٹس کیے بغیر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا،تمام پراسیس مکمل ہونے کے بعد الیکشن ایکٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس کوئی اختیار نہیں ،الیکشن کمیشن دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس جاری نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن اور مخالف امیدوار کے وکیل کے دلائل ملتے جلتے تھے،دونوں وکلا کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے،دونوں وکلاء نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار حاصل ہے،دونوں وکلاء نے کہا کہ درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے۔

Leave a reply