رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

0
55

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ ایک لاکھ چھتیس ہزار 311 تک ہو گئی،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 43 ہزار 472 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 92 ہزار 839 ہے، عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ 85 لاکھ پچاسی ہزار 760 تھی۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے نئے اعدادو شمار جاری کئے ہیں، ملک بھر میں اٹھارہ سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ اکیاسی لاکھ 28 ہزار 145 ہے، ملک میں چھتیس سے 45 سال کے ووٹرز دو کروڑ 88 لاکھ چونتیس ہزار 294 ہے۔

Leave a reply