نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھا لیا

0
41

ہاٹ لائن نیوز : پیپلزپارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے حلف اٹھایا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کو مبارکباد دی، سپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب رکن آصفہ بھٹو سے حلف لیا، انہوں نے رول سائن کیا سپیکر کی حلف اٹھانے پر مبارک باد، حلف اٹھانے پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کو مبارکباد دی، اپوزیشن ارکان کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور جیئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

نومنتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ ایوان میں آئیں تو راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر مصطفی شاہ نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے ہال میں ارکان کےساتھ فوٹو سیشن کروایا، وہ مہمانوں کی گیلری میں گئیں اور فیملی ممبرز سے ملیں،آصف زرداری بھی گیلری میں موجود تھے اور پی۔ پی رکن سحرکامران نے آصفہ بھٹو کو امام ضامن باندھا۔

Leave a reply