عدالت آئی جی پر برہم، آپ بہت کچے کے علاقے میں جاتے ہیں

0
51

ہاٹ لائن نیوز: عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ فواد چوہدری کب کب گرفتار ہوئے ؟ وکیل احسن بھون نے بتایا کہ فواد چوہدری 2 بار گرفتار ہوئے ہیں، پہلی بار ایم۔ پی۔ او کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری بار نومبر 2023 میں گرفتار ہوئے،دوران گرفتاری مختلف مقدمات میں 41 روز کا جسمانی ریمانڈ بھی ملا،عدالت نے کہا کہ آپ کے تفتیش افسران کا رویہ بہت افسوسناک ہیں، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تفتیشی اپنی مرضی سے وقت کا تعین کر کے ہاتھ ڈالتے ہیں، ایک ہی روز میں چھ 6 ایف۔ آئی۔ آر ہو رہی ہے یہ کیا طریقہ کار ہے ؟

آئی ۔جی پنجاب نے کہا کہ مائی۔ لارڈ آپ میری بات سنیں ہم نے مختلف جے۔ آئی۔ ٹیز بنائی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی۔ جی پنجاب صاحب آپ یہ باتیں اس بینچ کے سامنے مت کریں، آپ ہمیں تفصیلی جواب دیں کہ ملزم آپ کے پاس جیل میں تھا تو پھر کیوں تفتیش نہیں کی گئی؟ عدالت نے کہا کہ آپ کل تک جواب لیکر آجائیں، آئی۔جی پنجاب نے کہا کہ میری ٹیم اجائے گی، میں نے کل کچے کے علاقے میں جانا ہے،آپ کچے کے علاقے میں بہت آتے جاتے ہیں یہاں پہلے جواب جمع کرائیں،یہ آپ کی تفتیشی ٹیم نہیں ہے جو 10 روز کا وقت دے دے گی، عدالت نے سماعت کل تک کے لیےملتوی کردی ہے۔

Leave a reply