سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

0
12
سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 776 روپے بڑھ گئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے مقرر کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 ہزار 347 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 140 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 942 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply