راشدلطیف کا عماد وسیم کو اہم مشورہ

0
127

ہاٹ لائن نیوز : راشد لطیف نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، وہ پاکستان کے بہترین اسپنر ہیں، ان کی بیٹنگ بھی قومی ٹیم کو بہت مدد دے سکتی ہے۔

اگلے سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ کا ذکر کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم کا سب سے موثر کھلاڑی نہ ہو تو یہ عماد وسیم کا نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہے۔

راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عماد وسیم کو واپس لائیں۔

Leave a reply