جسمانی وزن 25 فیصد تک کم کرنےوالی دوا متعارف 

0
59

 

 

ہاٹ لائن نیوز : جسمانی وزن کم کرنا آسان نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ ورزش اور دیگر طریقوں کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن اب ایک ایسی دوا تیار کی گئی ہے جو جسمانی وزن کو کم کرنے میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی ایلی للی کے بنائے ہوئے زپ باؤنڈ کو امریکہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسکے استعمال کو یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے منظور کیاہے، جسے ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول اور ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اس دوا کو دو بڑے کلینیکل ٹرائلز کے بعد منظور کیا گیا تھا۔ ان آزمائشوں کے دوران رضاکاروں کا 72 ہفتوں تک اس دوا سے علاج کیا گیاتھا ۔ ان تمام زیادہ وزن والے افراد کو ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول بھی تھا۔ ان افراد کو روزانہ 500 کیلوریز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے جسمانی وزن میں 18 سے 25 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ جب انجکشن کے طور پر دیا جاتا ہے، تو یہ دوا ہارمونز کے عمل کو تبدیل کرتی ہے جو میٹابولزم اور بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں، اس طرح خون میں شکر کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔

لیکن اس دوا کے استعمال سے کچھ مضر اثرات ہو سکتے ہیں جن میں ہاضمہ کے مسائل اور بالوں کا گرنا بھی شامل ہے۔

Leave a reply