بچوں کا کریمنل ریکارڈ بنانے والے کون ؟

0
70

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میں نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے،

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہم نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کی ضمانت لے کر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کے کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں، آپ بچوں کو پولیس اسٹیشن سے ہی چھوڑ دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے ، پیر کو ڈی آئی جی آئی ٹی عدالت میں پیش ہو کر بچوں ہے سی آئی آر کے حوالے سے معلومات فراہم کریں ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کچھ ایسے بچوں کے خلاف بھی پرچے کیے گئے ہیں جن کے پاس لائیسنس ہیں،کچھ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں ۔

عدالت نےکیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی ۔

عدالت نے سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں ، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے،

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے،جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے ۔

Leave a reply