موٹاپےسےفوری جان چھڑائیں 

0
105

 

ہاٹ لائن نیوز : آج کل ہر کوئی پیٹ کی چربی کے پھیلاؤ سے پریشان ہے۔ یہ پیٹ کی چربی موٹاپے سے زیادہ خطرناک ہے۔

اگرچہ لوگ اس کو نظر انداز کرتے ہیں ، لیکن یہ بے قابو چربی مختلف قسم کے میٹابولک مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

پیٹ کی چربی دل کی بیماری، ذیابیطس اور گنٹھیا کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اس لیے پیٹ کی چربی کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔

اس چربی کے خاتمے کے لیے خوراک، ورزش اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے لیے لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن کچھ ایسی جادوئی چیزیں ہیں جو آپکے پیٹ کی چربی کو ختم کرنےمیں مدد کرسکتی ہیں۔

دار چینی کے دو ٹکڑے دو گلاس پانی میں ابالیں۔ پانی کو ابالتے رہیں جب تک کہ پانی کی مقدار آدھی نہ ہوجائے۔ پھر اسے باہر نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب یہ نیم گرم ہوتواس میں ایک چمچ شہد ملا کرپی لیں۔

دارچینی کے پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پی لیں تو یہ زیادہ موثر دوا بن جائے گی۔

یہ پانی روزانہ خالی پیٹ پینا چاہیے۔ آپ چند دنوں میں فرق محسوس کریں گے۔

Leave a reply