سوشل میڈیا صارف کی امیتابھ کو دھمکی

0
150

ہاٹ لائن نیوز : بگ بی کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

بھارت نے کل ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’جب میں میچ نہیں دیکھ رہا ہوتا تو ہندوستانی ٹیم جیت جاتی ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ بگ بی کی پوسٹ پر تبصروں کی بارش کی اور اداکار کو فائنل نہ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

امان نامی صارف نے امیتابھ بچن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا تو ہم آپ کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کبھی نہیں دیکھیں گے۔

Leave a reply