ایل ڈی اے کو کرپٹ محکمہ قرار دے دیا

0
100

ہاٹ لائن نیوز : سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایل ڈے اے نے ترقیاتی منصوبے شروع کرکے بہت زیادتی کی ، آئندہ اسموگ کے سیزن میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوگا ، اس وقت فصلوں کی باقیات کو آگ بھی نہیں لگائی جارہی ، ماحولیاتی آلودگی صرف اور صرف ترقیاتی منصوبوں کے باعث ہے ، میں ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں ہوں ، افسوس اس بات کا ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ کررہا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ سی بی ڈی بتائے لاہور میں کیا گرین پراجیکٹ شروع کررہے ہیں ، پی ایچ اے کو درختوں کی مکمل دیکھ بھال کا حکم دیا

عدالت کا کہنا ہے کہ زمین سے پانی نکال سارے شہر میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے اور بعد میں پتہ چلے زمین سے پانی ختم ہوگیا ، ایل ڈی اے میں اوپر سے نیچے تک پیسے چلتے ہیں ، ڈی جی ایل ڈی اے کا حاص لحاظ کررہا ہوں ، اس ملک کی یہ حالت اس وجہ سے ہوئی کہ کوئی پوچھنے والے نہیں ، جو کیفے پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کو سیل کریں ، سی بی ڈی کے افسران نے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروادی

عدالت نے کاروائی جمعہ کے روز تک ملتوی کردی

Leave a reply