بچوں میں اسمارٹ فون کے استعمال کے خطرناک نتائج

0
35

ہاٹ لائن نیوز : ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آئی پیڈ، اسمارٹ فونز اور ویڈیو گیمز میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں،یہ ایک ایسی ذہنی بیماری ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے، بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا (ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے) ، خیال اور تصور میں عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی بذات خود مسئلہ نہیں لیکن بچوں کو ڈیوائسز کی لت ان کی ذہنی بیماری کے حوالے سے آسان ہدف ہوسکتی ہے،جاما سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ا ذہنی صحت کے مسائل، تنہائی، والدین اور بچوں کے درمیان مسائل جیسے عوامل کو شیئر کرتے ہیں۔

Leave a reply