سزائے موت کا ملزم بری کیسے ہوا ؟

0
76

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کی سزا پانے والے ملزم کو بری کر دیا ، عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمے میں شریک ملزمان کی عمر قید کیخلاف بھی اپیل منظور کر لی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام پانچ ملزمان کو بری کر دیا ۔

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےسزا کیخلاف اپیل منظور کی ۔

اپیل کنندگان کیجانب سے ایڈوکیٹ ناصرٹوانہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان پر دوافراد محمد اقبال اور شکیل کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا ۔

ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا، ملزمان کے خلاف خوشاب میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔

Leave a reply