داڑھی مونچھ چیمپئن شپ میں تین ریکارڈ قائم

0
40

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں منعقد ہونے والی داڑھی مونچھ کی چیمپیئن شپ میں شریک افراد نے 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے، فلوریڈا میں ہونے والے اس سالانہ مقابلے کے شرکاء نے مونچھ، داڑھی اور جزوی داڑھی کی طویل کڑی بنا کر 3 ریکارڈ اپنے نام کیے،ان سب نے سب سے پہلے داڑھی کی طویل چین کے ریکارڈ کی کوشش کی،چھیاسی افراد نے ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہو کر داڑھیوں کو ایک ساتھ جوڑا اور 195 فٹ اور تین انچ لمبی کڑی بنائی۔
اس سے پہلے گزشتہ چیمپیئن شپ میں ڈیڑھ سو فٹ طویل چین کا ریکارڈ بنایا گیا،اس کے بعد مونچھوں کی طویل چین کا ریکارڈ بنایا گیا جس کے لیے 27 شرکاء نے مل کر بیس فٹ اور چار انچ لمبی کڑی بنائی، سب سے آخر میں شرکاء نے جزوی داڑھی کی چین بنانے کا ریکارڈ قائم کیا جس میں چوبیس شرکاء 42 فٹ اور آٹھ انچ طویل چین بنائی۔

Leave a reply