کراچی میں آج بارش متوقع

0
43

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات کراچی نے اتوار کو کراچی میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی کر دی ہے،اس سے پہلے بھی محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اورآندھی کی پیش گوئی کی تھی لیکن شہر کے کسی مقام میں بارش رپورٹ نہ ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں لیکن مغربی سسٹم کے زیراثر کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a reply