ایران نے اسرائیل پر ڈرونز سے حملہ کر دیا

0
33

ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تین سو سے زیادہ ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے،دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بھی ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا کہ درجنوں ڈرونز اور میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روکا گیا تو ان ممالک کو بھی نشانہ بنائیں گے،امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں ہمارے ہزاروں لوگ موجود ہیں، ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف اور دفاعی مدد کریں گے، ایران کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Leave a reply