ایندھن بحران کا سایہ، کمپنیوں نے حکومت کو خبردار کر دیا

0
25
ایندھن بحران کا سایہ، کمپنیوں نے حکومت کو خبردار کر دیا

آئل کمپنیوں نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
تیل کمپنیوں کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کا ذخیرہ موجود ہے، جو موجودہ کھپت کے حساب سے تقریباً 15 دن کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس اور سپلائی کے معاملات فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کونسل کے مطابق درآمدی کارگو کی بروقت کلیئرنس میں تاخیر، طلب میں اضافہ اور مالی مشکلات تیل کی سپلائی کے نظام پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔
تیل کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درآمدی ایندھن کی کلیئرنس کے عمل کو تیز کیا جائے اور صنعت کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں پیٹرول کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a reply