کیا شہناز گل کو مل گیا اپنا ہمسفر؟ راگھو جویل سے افیئر کی خبروں پر اداکارہ کا جواب

0
24
کیا شہناز گل کو مل گیا اپنا ہمسفر؟ راگھو جویل سے افیئر کی خبروں پر اداکارہ کا جواب

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے اداکار راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں فنکار ایک سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں راگھو جویل کو شہناز گل کو ہجوم سے بچاتے ہوئے گاڑی تک لے جاتے دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شہناز گل سے راگھو جویل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راگھو ان کے اچھے دوست ہیں اور ذاتی نوعیت کے سوالات سے گریز کرنے کی درخواست کی۔
اداکارہ نے گفتگو کا رخ بدلتے ہوئے مداحوں سے راگھو جویل کی آنے والی فلم کو سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ راگھو ایک اچھے دوست ہیں، انہوں نے اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے اور وہ پہلی بار بطور ہیرو بڑی اسکرین پر نظر آنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہناز گل اور راگھو جویل سلمان خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Leave a reply