کرایہ مانگنے پر رکشہ ڈرائیور قتل

0
78

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں پولیس کی بربریت کا واقعہ پیش آیا، کرایہ مانگنے پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑا کرایہ نہ دینے پر ہوا، جس پر پولیس اہلکار نے محنتی رکشہ ڈرائیور پر گولی چلا دی، جسکےنتیجےمیں رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی اور فائرنگ کرنے والے عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a reply