امیر بالاج قتل کیس میں ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا عمل مکمل

0
45

ہاٹ لائن نیوز : امیر بالاج قتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم گوگی بٹ اور طیفی بٹ کی لاہور میں موجود جائیداد بحق سرکارِ ضبط کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،ڈی۔ آئی ۔جی آرگنائزرڈ کرائم عمران کشور نے کہا کہ امیربالاج قتل کا ملزم طیفی بٹ لندن میں ہے شواہد مل چکے ہیں، تفتیش کے دوران تمام شواہد طیفی بٹ سے جا کر ملتے ہیں۔

گوگی بٹ اسوقت پاکستان میں موجود ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم کام کر رہی ہے، امیر بالاج قتل کیس میں اب تک صرف احسن شاہ گرفتار ہوا ہے جو اب جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہے، احسن شاہ نے طیفی بٹ سے پچاس لاکھ روپے لے کر امیربالاج کی شادی کی تقریب میں موجودگی کی ریکی کی تھی ۔

Leave a reply