الشفاہسپتال کے ڈائریکٹر اور عملہ گرفتار

0
97

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو دیگر ڈاکٹروں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر دوسرے ڈاکٹروں کے ساتھ شمالی غزہ کی پٹی سے جنوب کی جانب سفر کر رہے تھے جب انہیں اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا۔

حماس نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر اور عملے کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ حماس نے عالمی اداروں سے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے وضاحت چاہتے ہیں کیونکہ طبی ماہرین ڈبلیو ایچ او کے قافلے میں مریضوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک ہمیں صورتحال کی وضاحت کے لیے کوئی رپورٹ نہیں بھیجی ہے جس میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور نام شامل ہوں ۔

Leave a reply