رمضان میں آدھے سر کا درد اب دور

0
46

ہاٹ لائن نیوز : مائیگرین یعنی آدھے سر کا درد ویسے ہی کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتا البتہ رمضان میں اس کی اذیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ روزے کی حالت میں دوائی وغیرہ بھی نہیں کھائی جاسکتی. اس لئے آج ہم 3 ایسے طریقے بتائیں گے جس سے اگر روزے کے دوران کسی کو درد ہو تو فوری آرام حاصل کیا جا سکے گا۔

سرسوں کے پاؤڈر میں ایلائل آیسوتھیوسائنیٹ موجود ہے جو کہ خون کی گردش کو بڑھاتا ہے. پاؤں میں گردش کرتا خون اکثر سر کی شریانوں میں خون کا بہاؤ کم کرتا ہے اس لئے ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں مسٹرڈ پاؤڈر ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے پاؤں ٹب میں رکھیں تاکہ خون کی گردش معمول پر آ سکے. اس سے آدھے سر کا درد ختم ہو جائے گا.

کسی تولیے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کو گردن اور ماتھے کے پچھلے حصے پر رکھیں. یہ عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے کریں. اس سے سوزش کا اثر جاتا رہے گا اور خون کی نالیاں بھی کھل جاتی ہیں.

اگر آپ کو اکثر و بیشتر مائیگرین کا سامنا رہتا ہے تو اپنے پاس منٹ آئل ضرور رکھیں ، اس ائل کے ٹھنڈے پانی میں چند قطرے شامل کریں اور کپڑے کو اس میں ڈبو کر گردن اور ماتھے پر لگائیں.

طبی ماہرین کے مطابق روزے میں سر کا درد پانی اور شوگر کی کمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اس لیے سحر و افطار میں ان چیزوں کا خاص خیال رکھیں اور جسم میں پانی کی کمی ہر گز نہ ہونے دیں۔

Leave a reply