جمعہ اور ہفتہ کو کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟

0
85

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو 10 اضلاع میں سکول بند رہیں گے۔

بازار جمعہ اور ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے کھلیں گے، اتوار کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں سکول بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10 ہزار طلباء کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔ سموگ کے باعث نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے ماسک پہننے کی درخواست کر دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کو مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، اتوار کو مال روڈ پر صرف سائیکلیں چل سکیں گی۔

Leave a reply