اراضی قبضہ کیس چیف جسٹس آف پاکستان شہری پر برہم کیوں ؟

0
37

ہاٹ لائن نیوز : لیز کی جگہ پر رشتہ داروں کی جانب سے قبضے کے خلاف شہری کی اپیل پر سماعت،عدالت نے شہری کو وکیل کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بنچ نے کیس سماعت کی، اس اپیل میں پہلے ہی 5 اپیل کنندگان وفات پا چکے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس کیس کو ہائیکورٹ سے بھی ہار چکے ہیں،جب کیس کی سماعت ہوگی تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی، 2014 میں سماعت اپیل کے بعد آج مقرر ہوئی مگر آپ پھر وقت لینے آگئے،اگر ہم نے مزید وقت دیا تو پھر اسی طرح دس سال گزر جائیں گے۔

اپیل کنندہ نے کہا کہ دیگر اپیل کنندگان کے علاوہ اس کیس کی پیروی کرنے والے وکیل بھی چل بسے ہیں،عدالت اپیل کی پیروی کے لئے مجھے دوسرا وکیل کرنے کی اجازت دے،کنٹونمنٹ بورڈ کی 12 کینال لیز کردہ اراضی محکمہ خوراک کو کرایہ پر دی گئی،ہماری لیز کردہ اراضی پر سگے چچا نے قبضہ کیا ہوا ہے، لیز شدہ اراضی کے کرائے اور قبضے کی واپسی کے لئے 1990 میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، سال 2014 میں ہائیکورٹ نے ہماری درخواست مسترد کی جس کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a reply