پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف منصوبوں پرکام روک دیاگیا

0
73

ہاٹ لائن نیوز : وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے آئی پی سی کی ہدایات پر کام روک دیا، مختلف منصوبوں کو روکنے کا فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور قذافی اسٹیڈیم میں سولر پینلز لگانے کا منصوبہ جاری تھا، جس پر 1000000 روپے لاگت آئے گی۔ سولر پینل منصوبے کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں نئی ​​کرسیوں کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا جس کے لیے پی سی بی کے فنڈز سے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

ملتان سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈیجیٹل سکرینوں کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا، منصوبے کے لیے 8.4 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

پی سی بی کی انتظامی کمیٹی نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں مسٹ فینز لگانے سے بھی روک دیا۔

Leave a reply