عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ

0
39

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دھشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،انہوں نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی، پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی مزید سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی ہے،انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا تھا۔

Leave a reply